اپنے رب کے نام کی پاکی بولو جو سب سے بلند ہے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اور جس نے اندازہ پر رکھ کر راہ دی
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اب ہم تمہیں پڑھائیں گے کہ تم نہ بھولو گے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
مگر جو اللہ چاہے بے شک وہ جانتا ہے ہر کھلے اور چُھپے کو
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اور ہم تمہارے لئے آسانی کا سامان کر دیں گے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
تو تم نصیحت فرماؤ اگر نصیحت کام دے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
عنقریب نصیحت مانے گا جو ڈرتا ہے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )