اے محبوب کیا تم نے نہ دیکھا تمہارے رب نے ان ہاتھی والوں کا کیا حال کیا
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
کیا ان کا داؤں تباہی میں نہ ڈالا
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اور ان پر پرندوں کی ٹکڑیاں بھیجیں
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
کہ انہیں کنکر کے پتھروں سے مارتے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
تو انہیں کر ڈالا جیسے کھائی کھیتی کی پتی
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )