بے شک تمہارے پاس اس مصیبت کی خبر آئی جو چھا جائے گی
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
کتنے ہی منھ اس دن ذلیل ہوں گے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
نہایت جلتے چشمہ کا پانی پلائے جائیں
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
ان کے لئے کچھ کھانا نہیں مگر آگ کے کانٹے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
کہ نہ فربہی لائیں اور نہ بھوک میں کام دیں
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
کتنے ہی منھ اس دن چین میں ہیں
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )