Download Site Fonts
پارہ ١٣ وما ابری
الحجر ١٥
سورۃ الحجر مکیة اٰیاتُھَا ٩٩
الٓرٰ١۫ تِلْكَ اٰيٰتُ الْكِتٰبِ وَ قُرْاٰنٍ مُّبِيْنٍ۰۰۱
یہ آیتیں ہیں کتاب اور روشن قرآن کی ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَوْ كَانُوْا مُسْلِمِيْنَ۰۰۲
بہت آرزوئیں کریں گے کافر کاش مسلمان ہوتے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
ذَرْهُمْ يَاْكُلُوْا وَ يَتَمَتَّعُوْا وَ يُلْهِهِمُ الْاَمَلُ فَسَوْفَ يَعْلَمُوْنَ۰۰۳
انہیں چھوڑو کہ کھائیں اور برتیں اور امید انہیں کھیل میں ڈالے تو اب جانا چاہتے ہیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْيَةٍ اِلَّا وَ لَهَا كِتَابٌ مَّعْلُوْمٌ۰۰۴
اور جو بستی ہم نے ہلاک کی اس کا ایک جانا ہوا نوشتہ تھا ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَ مَا يَسْتَاْخِرُوْنَ۠۰۰۵
کوئی گروہ اپنے وعدہ سے نہ آگے بڑھے نہ پیچھے ہٹے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ قَالُوْا يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْ نُزِّلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ اِنَّكَ لَمَجْنُوْنٌؕ۰۰۶
اور بولے کہ اے وہ جن پر قرآن اترا بیشک تم مجنون ہو ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
لَوْ مَا تَاْتِيْنَا بِالْمَلٰٓىِٕكَةِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَ۰۰۷
ہمارے پاس فرشتے کیوں نہیں لاتے اگر تم سچے ہو ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
مَا نُنَزِّلُ الْمَلٰٓىِٕكَةَ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ مَا كَانُوْۤا اِذًا مُّنْظَرِيْنَ۰۰۸
ہم فرشتے بیکار نہیں اتارتے اور وہ اتریں تو انہیں مہلت نہ ملے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ اِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ۰۰۹
بیشک ہم نے اتارا ہے یہ قرآن اور بیشک ہم خود اس کے نگہبان ہیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِيْ شِيَعِ الْاَوَّلِيْنَ۰۰۱۰
اور بیشک ہم نے تم سے پہلے اگلی امّتوں میں رسول بھیجے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )