خرابی ہے اس کے لئے جو لوگوں کے منھ پر عیب کرے پیٹھ پیچھے بدی کرے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
جس نے مال جوڑا اور گن گن کر رکھا
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
کیا یہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے دنیا میں ہمیشہ رکھے گا
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
ہرگز نہیں ضرور وہ روندنے والی میں پھینکا جائے گا
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اور تو نے کیا جانا کیا روندنے والی
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اللہ کی آگ کہ بھڑک رہی ہے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وہ جو دلوں پر چڑھ جائے گی
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
بے شک وہ ان پر بند کر دی جائے گی
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )