کیا ہم نے تمھارے لئے سینہ کشادہ نہ کیا
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اور تم پر سے تمہارا وہ بوجھ اتار لیا
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
جس نے تمہاری پیٹھ توڑی تھی
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اور ہم نے تمہارے لئے تمہارا ذکر بلند کر دیا
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
تو بے شک دشواری کے ساتھ آسانی ہے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
بے شک دشواری کے ساتھ اور آسانی ہے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
تو جب تم نماز سے فارغ ہو تو دعا میں محنت کرو
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اور اپنے رب ہی کی طرف رغبت کرو
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )