سورۃ الجاثیۃ مدنیة اٰیاتُھَا ٣٧
۔
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
تَنْزِيْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِيْزِ الْحَكِيْمِ۰۰۲
کتاب کا اتارنا ہے اللہ عزت و حکمت والے کی طرف سے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اِنَّ فِي السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ لَاٰيٰتٍ لِّلْمُؤْمِنِيْنَؕ۰۰۳
بیشک آسمانوں اور زمین میں نشانیاں ہیں ایمان والوں کے لئے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ فِيْ خَلْقِكُمْ وَ مَا يَبُثُّ مِنْ دَآبَّةٍ اٰيٰتٌ لِّقَوْمٍ يُّوْقِنُوْنَۙ۰۰۴
اور تمہاری پیدائش میں اور جو جو جانور وہ پھیلاتا ہے ان میں نشانیاں ہیں یقین والوں کے لئے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ اخْتِلَافِ الَّيْلِ وَ النَّهَارِ وَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ رِّزْقٍ فَاَحْيَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَ تَصْرِيْفِ الرِّيٰحِ اٰيٰتٌ لِّقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَ۰۰۵
اور رات اور دن کی تبدیلیوں میں اور اس میں کہ اللہ نے آسمان سے روزی کا سبب مینھ اتارا تو اس سے زمین کو اس کے مرے پیچھے زندہ کیا اور ہواؤں کی گردش میں نشانیاں ہیں عقلمندوں کے لئے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
تِلْكَ اٰيٰتُ اللّٰهِ نَتْلُوْهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ١ۚ فَبِاَيِّ حَدِيْثٍۭ بَعْدَ اللّٰهِ وَ اٰيٰتِهٖ يُؤْمِنُوْنَ۰۰۶
یہ اللہ کی آیتیں ہیں کہ ہم تم پر حق کے ساتھ پڑھتے ہیں پھر اللہ اور اس کی آیتوں کو چھوڑ کر کون سی بات پر ایمان لائیں گے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَيْلٌ لِّكُلِّ اَفَّاكٍ اَثِيْمٍۙ۰۰۷
خرابی ہے ہر بڑے بہتان ہائے گنہگار کے لئے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
يَّسْمَعُ اٰيٰتِ اللّٰهِ تُتْلٰى عَلَيْهِ ثُمَّ يُصِرُّ مُسْتَكْبِرًا كَاَنْ لَّمْ يَسْمَعْهَا١ۚ فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ۰۰۸
اللہ کی آیتوں کو سنتا ہے کہ اس پر پڑھی جاتی ہیں پھر ہٹ پر جمتا ہے غرور کرتا گویا انہیں سنا ہی نہیں تو اسے خوشخبری سناؤ دردناک عذاب کی
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ اِذَا عَلِمَ مِنْ اٰيٰتِنَا شَيْـَٔا ا۟تَّخَذَهَا هُزُوًا١ؕ اُولٰٓىِٕكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِيْنٌؕ۰۰۹
اور جب ہماری آیتوں میں سے کسی پر اطلاع پائے اس کی ہنسی بناتا ہے ان کے لئے خواری کا عذاب
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
مِنْ وَّرَآىِٕهِمْ جَهَنَّمُ١ۚ وَ لَا يُغْنِيْ عَنْهُمْ مَّا كَسَبُوْا شَيْـًٔا وَّ لَا مَا اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْلِيَآءَ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌؕ۰۰۱۰
ان کے پیچھے جہنّم ہے اور انہیں کچھ کام نہ دے گا ان کا کمایا ہوا اور نہ وہ جو اللہ کے سوا حمایتی ٹھہرا رکھے تھے اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )