Download Site Fonts
پارہ ٢٩ تبرک الذی
المعارج ٧٠
سورۃ المعارج مدنیة اٰیاتُھَا ٤٤
سَاَلَ سَآىِٕلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍۙ۰۰۱
ایک مانگنے والا وہ عذاب مانگتا ہے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
لِّلْكٰفِرِيْنَ لَيْسَ لَهٗ دَافِعٌۙ۰۰۲
جو کافروں پر ہونے والا ہے اس کا کوئی ٹالنے والا نہیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
مِّنَ اللّٰهِ ذِي الْمَعَارِجِؕ۰۰۳
وہ ہو گا اللہ کی طرف سے جو بلندیوں کا مالک ہے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
تَعْرُجُ الْمَلٰٓىِٕكَةُ وَ الرُّوْحُ اِلَيْهِ فِيْ يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗ خَمْسِيْنَ اَلْفَ سَنَةٍۚ۰۰۴
ملائکہ اور جبریل اس کی بارگاہ کی طرف عروج کرتے ہیں وہ عذاب اس دن ہو گا جس کی مقدار پچاس ہزار (۵۰۰۰۰) برس ہے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيْلًا۰۰۵
تو تم اچھی طرح صبر کرو ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اِنَّهُمْ يَرَوْنَهٗ بَعِيْدًاۙ۰۰۶
وہ اسے دور سمجھ رہے ہیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَّ نَرٰىهُ قَرِيْبًاؕ۰۰۷
اور ہم اسے نزدیک دیکھ رہے ہیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
يَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِۙ۰۰۸
جس دن آسمان ہو گا جیسی گلی چاندی ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِۙ۰۰۹
اور پہاڑ ایسے ہلکے ہو جائیں گے جیسے اون ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ لَا يَسْـَٔلُ حَمِيْمٌ حَمِيْمًاۚۖ۰۰۱۰
اور کوئی دوست کسی دوست کی بات نہ پوچھے گا ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )