Download Site Fonts
پارہ ١٨ قد افلح
المؤمنون ٢٣
سورۃ المؤمنون مکیة اٰیاتُھَا ١١٨
قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَۙ۰۰۱
بیشک مراد کو پہنچے ایمان والے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
الَّذِيْنَ هُمْ فِيْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَۙ۰۰۲
جو اپنی نماز میں گڑگڑاتے ہیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ الَّذِيْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَۙ۰۰۳
اور وہ جو کسی بیہودہ بات کی طرف التفات نہیں کرتے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ الَّذِيْنَ هُمْ لِلزَّكٰوةِ فٰعِلُوْنَۙ۰۰۴
اور وہ کہ زکٰوۃ دینے کا کام کرتے ہیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ الَّذِيْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ۰۰۵
اور وہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُوْمِيْنَۚ۰۰۶
مگر اپنی بیبیوں یا شرعی باندیوں پر جو ان کے ہاتھ کی مِلک ہیں کہ ان پر کوئی ملامت نہیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْعٰدُوْنَۚ۰۰۷
تو جو ان دو (۲) کے سوا کچھ اور چاہے وہی حد سے بڑھنے والے ہیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ الَّذِيْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَۙ۰۰۸
اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی رعایت کرتے ہیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ الَّذِيْنَ هُمْ عَلٰى صَلَوٰتِهِمْ يُحَافِظُوْنَۘ۰۰۹
اور وہ جو اپنی نمازوں کی نگہبانی کرتے ہیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْوٰرِثُوْنَۙ۰۰۱۰
یہی لوگ وارث ہیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )