Download Site Fonts
پارہ ٣٠ عم
النبا ٧٨
سورۃ النبا مدنیة اٰیاتُھَا ٤٠
عَمَّ يَتَسَآءَلُوْنَ۠ۚ۰۰۱
یہ آپس میں کاہے کی پوچھ گچھ کر رہے ہیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
عَنِ النَّبَاِ الْعَظِيْمِۙ۰۰۲
بڑی خبر کی ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
الَّذِيْ هُمْ فِيْهِ مُخْتَلِفُوْنَؕ۰۰۳
جس میں وہ کئی راہ ہیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
كَلَّا سَيَعْلَمُوْنَۙ۰۰۴
ہاں ہاں اب جان جائیں گے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُوْنَ۰۰۵
پھر ہاں ہاں جان جائیں گے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ۰۰۶
کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہ کیا ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًا۪ۙ۰۰۷
اور پہاڑوں کو میخیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَّ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًاۙ۰۰۸
اور تمہیں جوڑے بنایا ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَّ جَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًاۙ۰۰۹
اور تمہاری نیند کو آرام کیا ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَّ جَعَلْنَا الَّيْلَ لِبَاسًاۙ۰۰۱۰
اور رات کو پردہ پوش کیا ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )