Download Site Fonts
پارہ ٢٣ ومالی
الصافات ٣٧
سورۃ الصافات مکیة اٰیاتُھَا ١٨٢
وَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّاۙ۰۰۱
قسم ان کی کہ باقاعدہ صف باندھیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
فَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًاۙ۰۰۲
پھر ان کی کہ جھڑک کر چِلّائیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
فَالتّٰلِيٰتِ ذِكْرًاۙ۰۰۳
پھر ان جماعتوں کی کہ قرآن پڑھیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اِنَّ اِلٰهَكُمْ لَوَاحِدٌؕ۰۰۴
بیشک تمہارا معبود ضرور ایک ہے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَيْنَهُمَا وَ رَبُّ الْمَشَارِقِؕ۰۰۵
مالک آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اور مالک مشرقوں کا ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اِنَّا زَيَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْيَا بِزِيْنَةِ ا۟لْكَوَاكِبِۙ۰۰۶
بیشک ہم نے نیچے کے آسمان تاروں کے سنگار سے آراستہ کیا ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ حِفْظًا مِّنْ كُلِّ شَيْطٰنٍ مَّارِدٍۚ۰۰۷
اور نگاہ رکھنے کو ہر شیطان سرکش سے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
لَا يَسَّمَّعُوْنَ اِلَى الْمَلَاِ الْاَعْلٰى وَ يُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍۗۖ۰۰۸
عالَمِ بالا کی طرف کان نہیں لگا سکتے اور ان پر ہر طرف سے مار پھینک ہوتی ہے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
دُحُوْرًا وَّ لَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌۙ۰۰۹
انہیں بھگانے کو اور ان کے لئے ہمیشہ کا عذاب ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ۰۰۱۰
مگر جو ایک آدھ بار اچک لے چلا تو روشن انگارا اس کے پیچھے لگا ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )