Download Site Fonts
پارہ ١٩ وقال الذین
الشعراء ٢٦
سورۃ الشعراء مکیة اٰیاتُھَا ٢٢٧
۔ ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
تِلْكَ اٰيٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِيْنِ۰۰۲
یہ آیتیں ہیں روشن کتاب کی ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ اَلَّا يَكُوْنُوْا مُؤْمِنِيْنَ۰۰۳
کہیں تم اپنی جان پر کھیل جاؤ گے ان کے غم میں کہ وہ ایمان نہیں لائے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اِنْ نَّشَاْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَآءِ اٰيَةً فَظَلَّتْ اَعْنَاقُهُمْ لَهَا خٰضِعِيْنَ۰۰۴
اگر ہم چاہیں تو آسمان سے ان پر کوئی نشانی اتاریں کہ ان کے اونچے اونچے اس کے حضور جھکے رہ جائیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ مَا يَاْتِيْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ مُحْدَثٍ اِلَّا كَانُوْا عَنْهُ مُعْرِضِيْنَ۰۰۵
اور نہیں آتی ان کے پاس رحمٰن کی طرف سے کوئی نئی نصیحت مگر اس سے منھ پھیر لیتے ہیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
فَقَدْ كَذَّبُوْا فَسَيَاْتِيْهِمْ۠ اَنْۢبٰٓؤُا مَا كَانُوْا بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَ۠۰۰۶
تو بیشک انہوں نے جھٹلایا تو اب ان پر آیا چاہتی ہیں خبریں ان کے ٹھٹھے کی ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اَوَ لَمْ يَرَوْا اِلَى الْاَرْضِ كَمْ اَنْۢبَتْنَا فِيْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِيْمٍ۰۰۷
کیا انہوں نے زمین کو نہ دیکھا ہم نے اس میں کتنے عزت والے جوڑے اگائے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ۰۰۸
بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان کے اکثر ایمان لانے والے نہیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُؒ۰۰۹
اور بیشک تمہارا رب ضرور وہی عزت والا مہربان ہے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ اِذْ نَادٰى رَبُّكَ مُوْسٰۤى اَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظّٰلِمِيْنَۙ۰۰۱۰
اور یاد کرو جب تمہارے رب نے موسٰی کو ندا فرمائی کہ ظالم لوگوں کے پاس جا ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )