Download Site Fonts
پارہ ٢٥ الیہ یرد
الشوری ٤٢
سورۃ الشوری مدنیة اٰیاتُھَا ٥٣
۔ ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
۔ ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
كَذٰلِكَ يُوْحِيْۤ اِلَيْكَ وَ اِلَى الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكَ١ۙ اللّٰهُ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ۰۰۳
یوں ہی وحی فرماتا ہے تمہاری طرف اور تم سے اگلوں کی طرف اللہ عزت و حکمت والا ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِي الْاَرْضِ١ؕ وَ هُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ۰۰۴
اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور وہی بلندی و عظمت والا ہے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
تَكَادُ السَّمٰوٰتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْ فَوْقِهِنَّ وَ الْمَلٰٓىِٕكَةُ يُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ يَسْتَغْفِرُوْنَ۠ لِمَنْ فِي الْاَرْضِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ۰۰۵
قریب ہوتا ہے کہ آسمان اپنے اوپر سے شق ہو جائیں اور فرشتے اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بولتے اور زمین والوں کے لئے معافی مانگتے ہیں سن لو بیشک اللہ ہی بخشنے والا مہربان ہے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ الَّذِيْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِيَآءَ اللّٰهُ حَفِيْظٌ عَلَيْهِمْ١ۖٞ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَيْهِمْ بِوَكِيْلٍ۰۰۶
اور جنہوں نے اللہ کے سوا اور والی بنا رکھے ہیں وہ اللہ کی نگاہ میں ہیں اور تم ان کے ذمّہ دار نہیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ كَذٰلِكَ اَوْحَيْنَاۤ اِلَيْكَ قُرْاٰنًا عَرَبِيًّا لِّتُنْذِرَ اُمَّ الْقُرٰى وَ مَنْ حَوْلَهَا وَ تُنْذِرَ يَوْمَ الْجَمْعِ لَا رَيْبَ فِيْهِ١ؕ فَرِيْقٌ فِي الْجَنَّةِ وَ فَرِيْقٌ فِي السَّعِيْرِ۰۰۷
اور یوں ہی ہم نے تمہاری طرف عربی قرآن وحی بھیجا کہ تم ڈراؤ سب شہروں کی اصل مکہ والوں کو اور جتنے اس کے گرد ہیں اور تم ڈراؤ اکٹّھے ہونے کے دن سے جس میں کچھ شک نہیں ایک گروہ جنّت میں ہے اور ایک گروہ دوزخ میں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَجَعَلَهُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّ لٰكِنْ يُّدْخِلُ مَنْ يَّشَآءُ فِيْ رَحْمَتِهٖ١ؕ وَ الظّٰلِمُوْنَ مَا لَهُمْ مِّنْ وَّلِيٍّ وَّ لَا نَصِيْرٍ۰۰۸
اور اللہ چاہتا تو ان سب کو ایک دین پر کر دیتا لیکن اللہ اپنی رحمت میں لیتا ہے جسے چاہے اور ظالموں کا نہ کوئی دوست نہ مددگار ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِيَآءَ١ۚ فَاللّٰهُ هُوَ الْوَلِيُّ وَ هُوَ يُحْيِ الْمَوْتٰى ١ٞ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌؒ۰۰۹
کیا اللہ کے سوا اور والی ٹھہرا لئے ہیں تو اللہ ہی والی ہے اور وہ مُردے جِلائے گا اور وہ سب کچھ کر سکتا ہے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ مَا اخْتَلَفْتُمْ فِيْهِ مِنْ شَيْءٍ فَحُكْمُهٗۤ اِلَى اللّٰهِ١ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبِّيْ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ١ۖۗ وَ اِلَيْهِ اُنِيْبُ۰۰۱۰
تم جس بات میں اختلاف کرو تو اس کا فیصلہ اللہ کے سپرد ہے یہ ہے اللہ میرا رب میں نے اس پر بھروسہ کیا اور میں اس کی طرف رجوع لاتا ہوں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )