Download Site Fonts
پارہ ٢٥ الیہ یرد
الزخرف ٤٣
سورۃ الزخرف مدنیة اٰیاتُھَا ٨٩
۔ ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ الْكِتٰبِ الْمُبِيْنِۙۛ۰۰۲
روشن کتاب کی قسم ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اِنَّا جَعَلْنٰهُ قُرْءٰنًا عَرَبِيًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَۚ۰۰۳
ہم نے اسے عربی قرآن اتارا کہ تم سمجھو ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ اِنَّهٗ فِيْۤ اُمِّ الْكِتٰبِ لَدَيْنَا لَعَلِيٌّ حَكِيْمٌؕ۰۰۴
اور بیشک وہ اصل کتاب میں ہمارے پاس ضرور بلندی و حکمت والا ہے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اَفَنَضْرِبُ عَنْكُمُ الذِّكْرَ صَفْحًا اَنْ كُنْتُمْ قَوْمًا مُّسْرِفِيْنَ۰۰۵
تو کیا ہم تم سے ذکر کا پہلو پھیر دیں اس پر کہ تم لوگ حد سے بڑھنے والے ہو ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ كَمْ اَرْسَلْنَا مِنْ نَّبِيٍّ فِي الْاَوَّلِيْنَ۰۰۶
اور ہم نے کتنے ہی غیب بتانے والے (نبی) اگلوں میں بھیجے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ مَا يَاْتِيْهِمْ مِّنْ نَّبِيٍّ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَ۠۰۰۷
اور ان کے پاس جو غیب بتانے والا (نبی) آیا اس کی ہنسی ہی بنایا کئے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
فَاَهْلَكْنَاۤ اَشَدَّ مِنْهُمْ بَطْشًا وَّ مَضٰى مَثَلُ الْاَوَّلِيْنَ۰۰۸
تو ہم نے وہ ہلاک کر دیئے جو ان سے بھی پکڑ میں سخت تھے اور اگلوں کا حال گزر چکا ہے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ لَىِٕنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ لَيَقُوْلُنَّ خَلَقَهُنَّ الْعَزِيْزُ الْعَلِيْمُۙ۰۰۹
اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمان اور زمین کس نے بنائے تو ضرور کہیں گے انہیں بنایا اس عزت والے علم والے نے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
الَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ مَهْدًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ فِيْهَا سُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَۚ۰۰۱۰
وہ جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا کیا اور تمہارے لئے اس میں راستے کئے کہ تم راہ پاؤ ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )