Download Site Fonts
پارہ ٢٤ فمن اظلم
حٰم السجدۃ ٤١
سورۃ حٰم السجدۃ مدنیة اٰیاتُھَا ٥٤
۔ ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
تَنْزِيْلٌ مِّنَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِۚ۰۰۲
یہ اتارا ہے بڑے رحم والے مہربان کا ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
كِتٰبٌ فُصِّلَتْ اٰيٰتُهٗ قُرْاٰنًا عَرَبِيًّا لِّقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَۙ۰۰۳
ایک کتاب ہے جس کی آیتیں مفصّل فرمائی گئیں عربی قرآن عقل والوں کے لئے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
بَشِيْرًا وَّ نَذِيْرًا١ۚ فَاَعْرَضَ اَكْثَرُهُمْ فَهُمْ لَا يَسْمَعُوْنَ۰۰۴
خوشخبری دیتا اور ڈر سناتا تو ان میں اکثر نے منھ پھیرا تو وہ سنتے ہی نہیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ قَالُوْا قُلُوْبُنَا فِيْۤ اَكِنَّةٍ مِّمَّا تَدْعُوْنَاۤ اِلَيْهِ وَ فِيْۤ اٰذَانِنَا وَقْرٌ وَّ مِنْۢ بَيْنِنَا وَ بَيْنِكَ حِجَابٌ فَاعْمَلْ اِنَّنَا عٰمِلُوْنَ۰۰۵
اور بولے ہمارے دل غلاف میں ہیں اس بات سے جس کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو اور ہمارے کانوں میں ٹینٹ ہے اور ہمارے اور تمہارے درمیان روک ہے تو تم اپنا کام کرو ہم اپنا کام کرتے ہیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُوْحٰۤى اِلَيَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ فَاسْتَقِيْمُوْۤا اِلَيْهِ وَ اسْتَغْفِرُوْهُ١ؕ وَ وَيْلٌ لِّلْمُشْرِكِيْنَۙ۰۰۶
تم فرماؤ آدمی ہونے میں تو میں تمہیں جیسا ہوں مجھے وحی ہوتی ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے تو اس کے حضور سیدھے رہو اور اس سے معافی مانگو اور خرابی ہے شرک والوں کو ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
الَّذِيْنَ لَا يُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ كٰفِرُوْنَ۰۰۷
وہ جو زکٰوۃ نہیں دیتے اور وہ آخرت کے منکِر ہیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُوْنٍؒ۰۰۸
بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کے لئے بے انتہا ثواب ہے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
قُلْ اَىِٕنَّكُمْ لَتَكْفُرُوْنَ بِالَّذِيْ خَلَقَ الْاَرْضَ فِيْ يَوْمَيْنِ وَ تَجْعَلُوْنَ لَهٗۤ اَنْدَادًا١ؕ ذٰلِكَ رَبُّ الْعٰلَمِيْنَۚ۰۰۹
تم فرماؤ کیا تم لوگ اس کا انکار رکھتے ہو جس نے دو (۲) دن میں زمین بنائی اور اس کے ہمسر ٹھہراتے ہو وہ ہے سارے جہان کا رب ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ جَعَلَ فِيْهَا رَوَاسِيَ مِنْ فَوْقِهَا وَ بٰرَكَ فِيْهَا وَ قَدَّرَ فِيْهَاۤ اَقْوَاتَهَا فِيْۤ اَرْبَعَةِ اَيَّامٍ١ؕ سَوَآءً لِّلسَّآىِٕلِيْنَ۰۰۱۰
اور اس میں اس کے اوپر سے لنگر ڈالے اور اس میں برکت رکھی اور اس میں اس کے بسنے والوں کی روزیاں مقرر کیں یہ سب ملا کر چار (۴) دن میں ٹھیک جواب پوچھنے والوں کو ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )