Download Site Fonts
پارہ ٢٩ تبرک الذی
نوح ٧١
سورۃ نوح مدنیة اٰیاتُھَا ٢٨
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖۤ اَنْ اَنْذِرْ قَوْمَكَ مِنْ قَبْلِ اَنْ يَّاْتِيَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ۰۰۱
بے شک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا کہ ان کو ڈرا اس سے پہلے کہ ان پر دردناک عذاب آئے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
قَالَ يٰقَوْمِ اِنِّيْ لَكُمْ نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌۙ۰۰۲
اس نے فرمایا اے میری قوم میں تمہارے لئے صریح ڈر سنانے والا ہوں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ اتَّقُوْهُ وَ اَطِيْعُوْنِۙ۰۰۳
کہ اللہ کی بندگی کرو اور اس سے ڈرو اور میرا حکم مانو ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
يَغْفِرْ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَ يُؤَخِّرْكُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ اِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ اِذَا جَآءَ لَا يُؤَخَّرُ١ۘ لَوْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ۰۰۴
وہ تمہارے کچھ گناہ بخش دے گا اور ایک مقرر میعاد تک تمہیں مہلت دے گا بے شک اللہ کا وعدہ جب آتا ہے ہٹایا نہیں جاتا کسی طرح تم جانتے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
قَالَ رَبِّ اِنِّيْ دَعَوْتُ قَوْمِيْ لَيْلًا وَّ نَهَارًاۙ۰۰۵
عرض کی اے میرے رب میں نے اپنی قوم کو رات دن بلایا ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَآءِيْۤ اِلَّا فِرَارًا۰۰۶
تو میرے بلانے سے انہیں بھاگنا ہی بڑھا ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ اِنِّيْ كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوْۤا اَصَابِعَهُمْ فِيْۤ اٰذَانِهِمْ وَ اسْتَغْشَوْا ثِيَابَهُمْ وَ اَصَرُّوْا وَ اسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًاۚ۰۰۷
اور میں نے جتنی بار انہیں بلایا کہ تو ان کو بخشے انہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور اپنے کپڑے اوڑھ لئے اور ہٹ کی اور بڑا غرور کیا ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
ثُمَّ اِنِّيْ دَعَوْتُهُمْ جِهَارًاۙ۰۰۸
پھر میں نے انہیں علانیہ بلایا ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
ثُمَّ اِنِّيْۤ اَعْلَنْتُ لَهُمْ وَ اَسْرَرْتُ لَهُمْ اِسْرَارًاۙ۰۰۹
پھر میں نے ان سے باعلان بھی کہا اور آہستہ خفیہ بھی کہا ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ غَفَّارًاۙ۰۰۱۰
تو میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگو بے شک وہ بڑا معاف فرمانے والا ہے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )