Download Site Fonts
پارہ ٢٦ حم
قٰ ٥٠
سورۃ قٰ مدنیة اٰیاتُھَا ٤٥
قٓ١ۚ۫ وَ الْقُرْاٰنِ الْمَجِيْدِۚ۰۰۱
عزت والے قرآن کی قسم ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
بَلْ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ فَقَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا شَيْءٌ عَجِيْبٌۚ۰۰۲
بلکہ انہیں اس کا اچنبا ہوا کہ ان کے پاس انہی میں کا ایک ڈر سنانے والا تشریف لایا تو کافر بولے یہ تو عجیب بات ہے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا١ۚ ذٰلِكَ رَجْعٌۢ بَعِيْدٌ۰۰۳
کیا جب ہم مر جائیں اور مٹی ہو جائیں گے پھر جیئیں گے یہ پلٹنا دور ہے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنْقُصُ الْاَرْضُ مِنْهُمْ١ۚ وَ عِنْدَنَا كِتٰبٌ حَفِيْظٌ۰۰۴
ہم جانتے ہیں جو کچھ زمین ان میں سے گھٹاتی ہے اور ہمارے پاس ایک یاد رکھنے والی کتاب ہے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
بَلْ كَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ فَهُمْ فِيْۤ اَمْرٍ مَّرِيْجٍ۰۰۵
بلکہ انہوں نے حق کو جھٹلایا جب وہ ان کے پاس آیا تو وہ ایک مضطرِب بے ثبات بات میں ہیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اَفَلَمْ يَنْظُرُوْۤا اِلَى السَّمَآءِ فَوْقَهُمْ كَيْفَ بَنَيْنٰهَا وَ زَيَّنّٰهَا وَ مَا لَهَا مِنْ فُرُوْجٍ۰۰۶
تو کیا انہوں نے اپنے اوپر آسمان کو نہ دیکھا ہم نے اسے کیسا بنایا اور سنوارا اور اس میں کہیں رخنہ نہیں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ الْاَرْضَ مَدَدْنٰهَا وَ اَلْقَيْنَا فِيْهَا رَوَاسِيَ وَ اَنْۢبَتْنَا فِيْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍۭ بَهِيْجٍۙ۰۰۷
اور زمین کو ہم نے پھیلایا اور اس میں لنگر ڈالے اور اس میں ہر بارونق جوڑا اگایا ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
تَبْصِرَةً وَّ ذِكْرٰى لِكُلِّ عَبْدٍ مُّنِيْبٍ۰۰۸
سوجھ اور سمجھ ہر رجوع والے بندے کے لئے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ نَزَّلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً مُّبٰرَكًا فَاَنْۢبَتْنَا بِهٖ جَنّٰتٍ وَّ حَبَّ الْحَصِيْدِۙ۰۰۹
اور ہم نے آسمان سے برکت والا پانی اتارا تو اس سے باغ اگائے اور اناج کہ کاٹا جاتا ہے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ النَّخْلَ بٰسِقٰتٍ لَّهَا طَلْعٌ نَّضِيْدٌۙ۰۰۱۰
اور کھجور کے لمبے درخت جن کا پکا گابھا ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )