سورۃ صٰ مکیة اٰیاتُھَا ٨٨
صٓ وَ الْقُرْاٰنِ ذِي الذِّكْرِؕ۰۰۱
اس نامور قرآن کی قسم
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
بَلِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فِيْ عِزَّةٍ وَّ شِقَاقٍ۰۰۲
بلکہ کافر تکبر اور خلاف میں ہیں
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ قَرْنٍ فَنَادَوْا وَّ لَاتَ حِيْنَ مَنَاصٍ۰۰۳
ہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں کھپائیں تو اب وہ پکاریں اور چھوٹنے کا وقت نہ تھا
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ١ٞ وَ قَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا سٰحِرٌ كَذَّابٌۖۚ۰۰۴
اور انہیں اس کا اچنبا ہوا کہ ان کے پاس انہیں میں کا ایک ڈر سنانے والا تشریف لایا اور کافر بولے یہ جادوگر ہے بڑا جھوٹا
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اَجَعَلَ الْاٰلِهَةَ اِلٰهًا وَّاحِدًا١ۖۚ اِنَّ هٰذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ۰۰۵
کیا اس نے بہت خداؤں کا ایک خدا کر دیا بیشک یہ عجیب بات ہے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ انْطَلَقَ الْمَلَاُ مِنْهُمْ اَنِ امْشُوْا وَ اصْبِرُوْا عَلٰۤى اٰلِهَتِكُمْ١ۖۚ اِنَّ هٰذَا لَشَيْءٌ يُّرَادُۖۚ۰۰۶
اور ان میں کے سردار چلے کہ اس کے پاس سے چل دو اور اپنے خداؤں پر صابر رہو بیشک اس میں اس کا کوئی مطلب ہے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
مَا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِي الْمِلَّةِ الْاٰخِرَةِ١ۖۚ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا اخْتِلَاقٌۖۚ۰۰۷
یہ تو ہم نے سب سے پچھلے دینِ نصرانیت میں بھی نہ سنی یہ تو نِری نئی گڑھت ہے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
ءَاُنْزِلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ مِنْۢ بَيْنِنَا١ؕ بَلْ هُمْ فِيْ شَكٍّ مِّنْ ذِكْرِيْ١ۚ بَلْ لَّمَّا يَذُوْقُوْا عَذَابِؕ۰۰۸
کیا ان پر قرآن اتارا گیا ہم سب میں سے بلکہ وہ شک میں ہیں میری کتاب سے بلکہ ابھی میری مار نہیں چکھی ہے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآىِٕنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ الْعَزِيْزِ الْوَهَّابِۚ۰۰۹
کیا وہ تمہارے رب کی رحمت کے خزانچی ہیں وہ عزت والا بہت عطا فرمانے والا ہے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اَمْ لَهُمْ مُّلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَيْنَهُمَا١۫ فَلْيَرْتَقُوْا فِي الْاَسْبَابِ۰۰۱۰
کیا ان کے لئے ہے سلطنت آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان کے درمیان ہے تو رسیاں لٹکا کر چڑھ نہ جائیں
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )