Download Site Fonts
پارہ ١٦ قال الم
طٰہ ٢٠
سورۃ طٰہ مکیة اٰیاتُھَا ١٣٥
۔ ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْاٰنَ لِتَشْقٰۤىۙ۰۰۲
اے محبوب ہم نے تم پر یہ قرآن اس لئے نہ اتارا کہ تم مشقت میں پڑو ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اِلَّا تَذْكِرَةً لِّمَنْ يَّخْشٰى ۙ۰۰۳
ہاں اس کو نصیحت جو ڈر رکھتا ہو ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
تَنْزِيْلًا مِّمَّنْ خَلَقَ الْاَرْضَ وَ السَّمٰوٰتِ الْعُلٰى ؕ۰۰۴
اس کا اتارا ہوا جس نے زمین اور اونچے آسمان بنائے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اَلرَّحْمٰنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوٰى ۰۰۵
وہ بڑی مہر والا اس نے عرش پر استواء فرمایا جیسا اس کی شان کے لائق ہے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِي الْاَرْضِ وَ مَا بَيْنَهُمَا وَ مَا تَحْتَ الثَّرٰى ۰۰۶
اس کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اور جو کچھ ان کے بیچ میں اور جو کچھ اس گیلی مٹی کے نیچے ہے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ اِنْ تَجْهَرْ بِالْقَوْلِ فَاِنَّهٗ يَعْلَمُ السِّرَّ وَ اَخْفٰى۰۰۷
اور اگر تو بات پکار کر کہے تو وہ تو بھید کو جانتا ہے اور اسے جو اس سے بھی زیادہ چُھپا ہے ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ لَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى ۰۰۸
اللہ کہ اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں اسی کے ہیں سب اچھے نام ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
وَ هَلْ اَتٰىكَ حَدِيْثُ مُوْسٰىۘ۰۰۹
اور کچھ تمہیں موسٰی کی خبر آئی ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اِذْ رَاٰ نَارًا فَقَالَ لِاَهْلِهِ امْكُثُوْۤا اِنِّيْۤ اٰنَسْتُ نَارًا لَّعَلِّيْۤ اٰتِيْكُمْ مِّنْهَا بِقَبَسٍ اَوْ اَجِدُ عَلَى النَّارِ هُدًى۰۰۱۰
جب اس نے ایک آگ دیکھی تو اپنی بی بی سے کہا ٹھہرو مجھے ایک آگ نظر پڑی ہے شاید میں تمہارے لئے اس میں سے کوئی چنگاری لاؤں یا آگ پر راستہ پاؤں ( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )