عزت والے مہربان کا اتارا ہوا
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
تاکہ تم اس قوم کو ڈر سناؤ جس کے باپ دادا نہ ڈرائے گئے تو وہ بے خبر ہیں
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
بیشک ان میں اکثر پر بات ثابت ہو چکی ہے تو وہ ایمان نہ لائیں گے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
ہم نے ان کی گردنوں میں طوق کر دئیے ہیں کہ وہ ٹھوڑیوں تک ہیں تو یہ اب اوپر کو منھ اٹھائے رہ گئے
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اور ہم نے ان کے آگے دیوار بنا دی اور ان کے پیچھے ایک دیوار اور انہیں اوپر سے ڈھانک دیا تو انہیں کچھ نہیں سوجھتا
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )
اور انہیں ایک سا ہے تم انہیں ڈراؤ یا نہ ڈراؤ وہ ایمان لانے کے نہیں
( مترجم : امام احمد رضا بریلوی )